عمرریاض عباسی آج جس مقام پر ہے والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہے، والدہ کے چہلم کے موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی ودیگر کا خطاب
پیر 6 اپریل 2015 17:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عمرریاض عباسی کو ان کی والدہ کی وفات پرقائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ،ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹرحسین محی الدین کی جانب سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا ہے کہ ظلم،واستحصال اور سٹیٹس کو کے نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے جو آواز اٹھائی ،ڈاکٹر طاہر القادری کی آوازاور عوامی تحریک کے انقلابی پیغام کو عام کرنے میں عمرریاض عباسی نے میڈیا میں اہم رول اداکیا، جو عمر ریاض عباسی کی والدہ کی تربیت اور دعاؤں کانتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عمرریاض عباسی کی والدہ کی رسم چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پرملک فخر زمان عادل،ارشاد سعیدی،عثمان بٹ ،اور دیگر سیاسی،سماجی شخصیات،معززین علاقہ ،عہدیداران و کارکنان تعداد میں موجود تھے۔ڈاکٹر رحیق عباسی ،ارشاد سعیدی ،ملک فخر زمان عادل اور دیگر نے عمرریاض عباسی کی والدہ کی ایصال ثواب کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی دعا کے باعث آج عمرریاض عباسی جس مقام پر ہے والدہ کی دعاؤں کے باعث ہی ہے۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ عمرریاض عباسی کی والدہ محترمہ نیک ،صالح ،پرہیزگار،متقی اور عبادت گزار خاتون تھیں،حاضرین نے اجتماعی دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور قبر میں حضورﷺ کی شفاعت سے نوازے(آمین)مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.