حکمران امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے نام پر ہمارے سروں کی قیمت وصول کر رہے ہیں ،مولانا محمد خان شیرانی

امریکہ اور مغرب نے انسداد دہشت گردی کے نام پر انسداد اسلام ،مسلمانوں ں کی بدنامی کی جنگ شروع کر رکھی ہے ``

پیر 6 اپریل 2015 17:19

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) حکمران امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے نام پر ہمارے سروں کی قیمت ،کرایہ وصول کر رہے ہیں ،خطے کااصل مسئلہ دہشتگردی نہیں انسداد دہشتگردی ہے ،امریکہ اور مغرب نے انسداد دہشت گردی کے نام پر انسداد اسلام اور مسلمانوں ں کی بدنامی کی جنگ شروع کر رکھی ہے، اب سب پر عیاں ہو گیا کہ بیگناہوں کا قتل عام جہاد نہیں ،فساد ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیرمین ممبر قومی اسمبلی وجمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے شیرانی نے ژوب میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام منعقدہ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجرگے سے جے یو آئی نظریاتی کے امیر مولانا اللہ داد کاکڑ رضا محمد رضاعبدالستار خان کاکڑ مولوی مولاداد کاکڑ حاجی نواز خان داود خان اجمل اعوان حاجی جمعہ رحیم عبیداللہ مردانزئی جلیل مردانزئی صمد ایڈوکیٹ امان اللہ حریفال مولوی نیک محمد اور دیگر نے بھی خطاب اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیرمین ممبر قومی اسمبلی وجمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے شیرانی نے کہا کہ سودیت یونین کو شکست دینے کے بعد امریکی تھینک ٹھینک نے سفارشات مرتب کی کہ اسلام اور مسلمانوں دونوں کو بدنام کرنے کیلئے ایک اور جنگ شروع کی جائے اس لئے نائن الیون کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا کہ اب تہذیبوں کے درمیان جنگ شروع ہو چکی ہے اور اس جنگ کے نام پر تمام مسلم ممالک میں خون خرابہ شروع کیا گیاانسداد دہشگردی کے نام پر جنگ شروع کرنے کے بعد پورے خطے کو جنگ کا میدان بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکمران اولیشن سپورٹ فنڈ کے نام پر امریکہ سے ہمارے سروں اور خون کی قیمت وصول کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شتر مرغ کی حیثیت رکھتا ہے یہاں بیک وقت صدارتی اور پالیمانی نظام چل رہے ہیں ہے جس کے ذریعے امرکہ اور برطانیہ دونوں کو خوش کیا جا رہا ہے ہمارے حکمران حاکم نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ کے خادم ہے عوام اس ملک کے مالک نہیں بلکہ مزارع ہے پاکستان ایک سیکورٹی اسٹیٹ ہے انگریز کے جانے کے بعد بھی یہاں عوام اور ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار رہی ہے ،انہوں نے قبائل پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر لوگوں پر کھڑی نظر رکھے اور کسی بھی غیر شخص کو جگہ یا پناہ نہ دے اگر علاقے کا قبائل نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہ کیا اور غیر لوگوں کو پناہ دی تو حالات کا مزید خرا ب ہونے کے قوی امکانات ہے علاقے کے منتخب نمائندے بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر ایف سی کے سنجاوی اپریشن کو سراہتے ہوئے ژوب میں بلوچستان کانسٹیبلری کی مستقل ونگ منظور کرنے کی قرارداد منظور کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :