سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا ،موبائل کمپنیوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات
موبائل کمپنیاں انعامی سکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اجازت نہیں دی جا سکتی ‘ تفصیلی فیصلہ جاری ش
پیر 6 اپریل 2015 17:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوموبائل کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔پی ٹی اے نے انعامی اسکمیں جاری کرنے والے موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کیے جس پر مختلف موبائل کمپنیز نے اس اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کے موقف کو درست قرار دیدیا۔ موبائل کمپنیز نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جس کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل فل بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے موبائل فون کمپنیز کی انعامی اسکمیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فل بنچ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے انعامی پیکجز متعارف کرانا جرم ہے،تعزیرات پاکستان کی دفع 294 کے تحت انعامی پیکچ غیر قانونی ہیں، موبائل کمپنیاں انعامی اسکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا کمپنیاں ایسی اسکیمیں فوری طور پر بند کریں۔
فیصلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کو غیر قانونی انعامی پیکج متعارف کرانے والی موبائل کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.