Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں شادی تقریبات کے اوقات اورون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم

مقررکردہ اوقات اورون ڈش پرپابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ‘ محمد شہباز شریف

پیر 6 اپریل 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات کے مقررکردہ اوقات اورون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ، ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ قانون پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقررکردہ اوقات اورون ڈش پرپابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شادی کی تقریبات کے مقررکردہ اوقات اورون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات