ملک کا رواں سال برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا

پیر 6 اپریل 2015 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) رواں سال برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ترقی دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لئے پاکستان کی برآمدات کا ہدف 27 ارب ڈالرز رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی دال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 16 ارب ڈالرز تک پہنچ پائی ہیں اور بقیہ عرصے تک بھی یہی رحجان رہے گا اور یہ برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر تک جا سکے گا۔ گزشتہ چار پانچ سالوں سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :