عبدالقادر بلوچ کی کوششوں سے وفاقی حکومت خاران ،پنجگور ، واشک میں آبنوشی ،صحت تعلیم کے مختلف منصوبوں پراربوں روپے خرچ کررہی ہے،میر عظیم خان نوشیروانی

پیر 6 اپریل 2015 16:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قبائلی وسیاسی رہنما میرعظیم خان نوشیروانی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی ذاتی کوششوں سے وفاقی حکومت خاران ،پنجگور اور واشک میں آبنوشی ،صحت اورتعلیم کے مختلف منصوبوں پراربوں روپے خرچ کررہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرسرحدی وریاستی امورعبدالقادر بلوچ نے اپنے حلقہ انتخاب میں خطیررقم کی لاگت سے خاران یک مچ میگا روڈ کاپروجیکٹ ،پاسپورٹ آفس،نئے سکولز،خواتین کیلئے ہسپتال ،زمینداروں کیلئے بلڈوزرگھنٹوں کی فراہمی مختلف ،ہسپتالوں کونئی ایمبولیسز کی فراہمی غریب و نادار لوگوں کیلئے بیت المال سے فنڈز جاری کرنے اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے سینکڑوں نوجوانوں کوروزگارکے موقع فراہم کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے اوردوردراز علاقوں میں بجلی ،پانی ،تعلیم ،صحت کے سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگاانہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام کی وفاق میں صحیح نمائندگی کررہے ہیں جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

میر عظیم نوشیروانی نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی و گروہی مفادات کو ترجیح دی جسکی وجہ سے بلوچستان پسماندگی میں جاگرا مگر اب جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی کاوشوں سے وفاقی پالیسیوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے اور وفاق نے ایمانداری سے بلوچستان کیلئے ترقیاتی کاموں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :