وہ ہندوستانی اشتہار جسے نشر ہونے کا 'موقع' نہ مل سکا ، سامنے آگیا
پیر 6 اپریل 2015 16:50
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) بھارتی نشریاتی ادارے کا ایک ایسا اشتہار سامنے آیا ہے جسے ورلڈ کپ 2015ء میں بھارت کی سیمی فائنل میںآسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نشر ہونے کا ’’ موقع ‘‘ نہیں مل سکا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران ہندوستانی میڈیا 'موقع موقع' کے اشتہارات کے ذریعے ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کا مذاق اڑاتا رہا اور خصوصاً پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ کے بارے میں وہ اشتہار تو بہت مشہور ہوا جس میں ایک پاکستانی خاندان ورلڈکپ میں پاکستان کی انڈیا سے جیت کی آس لیے سال ہا سال گزار دیتا ہے۔
حال ہی میں ایک ایسا اشتہار سامنے آیا ہے جو ہندوستان کی آسٹریلیا کو شکست کے بعد نشر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بھارتی چینل کو وہ اشتہار نشر کرنے کا 'موقع' نہ مل سکا اور آسٹریلیا سے 95 رنز کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے سلسلے میں چلنے والے اس اشتہارات کی قیمت بھارت کی ہار کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو چکانی پڑی اور انڈین کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور بنگلہ دیش سے سیمی فائنل میں ہندوستانی شکست کا مذاق اڑاتی ہوئی تقریباً 200 فون کالز موصول ہوئیں ،جیسے ہی بورڈ کا سٹاف فون اٹھاتا تو دوسری جانب سے کسی پاکستانی یا بنگالی شخص کی کھلکھلاتی آواز آتی: 'موقع موقع ! کیا ہوا موقعے کا'؟ ہندوستان کے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بنا یہ اشتہار نیچے ملاحظہ کریں ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.