کراچی ، شہید کانسٹیبل سید حسین شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈکوارٹر ساوٴتھ میں ادا کردی گئی

پیر 6 اپریل 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سید حسین شاہ کی نماز جنازہ پیر کو گارڈن ہیڈکوارٹر ساوٴتھ میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے ورثاء کو محکمہ پولیس سندھ میں دو ملازمتیں دینے کے ساتھ شہید کی مروجہ مراعات ،مالی امداد سمیت ریٹائرمنٹ کی عمر تک ہر ماہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا اور محکمہ پولیس کو اس حوالے سے درکار تمام امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔شہید اہلکار کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی ۔آئی جی سندھ نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید سخت کیا جائے اور بالخصوص جرائم کی وارداتوں سے متاثرہ علاقوں سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں قائم مضافاتی آبادیوں میں انٹیلی جنس کلیکشن کے عمل کو غیر معمولی بنایا جائے تاکہ قتل ،ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کے مرتکبین کے خلاف پولیس ایکشن کو کامیاب بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :