عمران خان کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد ‘ آتے ہی کافی پینے کی خواہش کا اظہار
پیر 6 اپریل 2015 16:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) عمران خان کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد ‘ آتے ہی کافی پینے کی خواہش کا اظہار کر دیا اور استفسار کیا کہ ان کی کافی بنا کر لانے والا ابھی کیوں نہیں پہنچا جس پر انہیں بتایا گیا کہ آپ کی پسندیدہ کافی بنانے والے عون چوہدری کی نگرانی میں کافی تیار کی جارہی ہے ، آپ فکر نہ کریں دو منٹ میں پہنچنے والے ہیں جس پر عمران خان کو یہ اطمینان ہوا کہ ان کی پسندیدہ کافی جلد پہنچنے والی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو سات ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر عمران خان کو بتایا گیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرنی ہے جب عمران خان کمیٹی روم پہنچے تو تحریک انصاف کے ارکان خوش دکھائی دے رہے تھے ، تو عمران خان نے ارکان سے پوچھا کہ آج آپ بڑے خوش نظر آرہے ہیں ، ایک رکن نے کہا کہ آج دو باتوں کی خوشی ہے کہ ایک پارلیمنٹ میں واپسی او ردوسری آپ کی آمد جس پر عمران خان مسکرا پڑے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.