پشاور،پولیس کاکینٹ سرکل میں سرچ آپریشن،اشتہاری،جرائم پیشہ اورافغان مہاجرین گرفتار

پیر 6 اپریل 2015 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاورکا کینٹ سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت 29جرائم پیشہ اور افراداور 7افغان مہا جرین کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے مختلف اسلحہ برآمدکرلیا ہے تفصیلات کے مطا بق CCPO اعجا ز احمد اور SSPآپریشن اور SP Canttرانا عمر فارو ق کی زیر قیادت مختلف تھا نہ جات کی حدودکینٹ سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت 29جرائم پیشہ افراد اور 7افغان مہا جرین کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے2ایس ایم جی 3رائی فل ،3پستول ،1بندوق ،1کلا کو ف 59راؤنڈز2کلو چرس اور ایک بو تل شراب برآمد کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :