خیبرپختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات الیکشن و دیہی ترقی کا اجلاس

پیر 6 اپریل 2015 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات الیکشن و دیہی ترقی کا اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی و چےئرمین برائے ذیلی کمیٹی عبدالکریم کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی غلام سرور اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اجلاس میں پشاور ، مردان اور چارسدہ میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف اب تک کی گئی تادیبی کاروائی اور مختلف علاقوں میں ناجائز قابضین سے سرکاری اور قبرستانوں کی اراضی کو واگزار کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ذیلی کمیٹی نے اب تک سرکاری اراضی واگزارکرانے پر متعلقہ محکموں کی کاؤشوں کو سراہا اور مزید سرکاری اراضی واگزار کرانے کی کاروائی تیز کرنے اور اس کے بارے میں رپورٹ کمیٹی کو دو ہفتوں کے اندر اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :