اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیر مین اوگرا کو جبری رخصت پر بھیجنے سے متعلق کیس کی سماعت، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، وفاق کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 16:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل، 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیر مین اوگرا کو جبری رخصت پر بھیجنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی . سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے وفاق کی اپیل پر کی. سماعت میں عدالت نے استفسار کیا کہ اگر چئیر مین اوگرا جبری رخصت پر ہیں تو ممبر گیس کام کیوں کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

جبکہ ہائی کورٹ نے سیکر ٹری کابینہ کو چئیر مین اوگرا کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا.. جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ممبر گیس اپنا کام جاری رکھیں چئیر مین اوگرا بھی آ جائیں گے. جبکہ سماعت میں وفاق نے مطالبہ کیا کہ سنگل بنچکا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے 13 اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا.