محمد حفیظ اور ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان کیباؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ 9 اپریل کو ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 16:07

محمد حفیظ اور ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان کیباؤلنگ ایکشن کا آفیشل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ویمن ٹیم کی پلیئر جویریہ خان کے باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ 9 اپریل کو چنائی، بھارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بورڈ کی درخواست پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں پلیئرز کے باؤلنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ کیلئے 9 اپریل کی تاریخ دی ہے