فیصل آباد،دن دیہاڑے چارڈاکے،شہری نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں اور قیمتی سامان سے محروم

پیر 6 اپریل 2015 15:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دن دیہاڑے مختلف مقامات پر چارڈاکے،شہری نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی بلاک نمبر۳۳ میں بہادر کے گھرصبح آٹھ بجے چھ نقاب پوش اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو لاکھ روپے کی نقدی ، سات تولے کے طلائی زیورات، دو عدد موبائل فونز چھین کر لے گئے۔

تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا قبرستان کے قریب مبین سے موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے چار ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے سامنے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اصغر سے چوراسی ہزار روپے، ڈھڈیوالا جناح کالج کے سامنے دو مسلح ڈاکوؤں نے شاہ رخ سے موٹرسائیکل نمبری fdm-9039اورموبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :