ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے میامی اوپن کا ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر لیا
پیر 6 اپریل 2015 15:57
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹیناہنگس نے میامی اوپن کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔خواتین کے ڈبلز میں پہلی رینکنگ رکھنے والی ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آنے والی روس کی ایکاترینا ماکرووا اور ایلینا ویسنیا کی جوڑی کو 5-7 اور 1-6 سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ میں 2-5 سکور کے بعد انھوں نے شاندار واپسی کرکے مسلسل آٹھ گیمز میں کامیابی سمیٹ کر سیٹ پر قبضہ کر لیا، اس سے قبل ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی کو ہی فائنل میں شکست دے کر انڈین ویلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔
میچ کے بعد ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ یہ جدوجہد جاری رکھیں گے ، گذشتہ ہفتے سب کچھ بہت آسانی سے حاصل ہو گيا تھا اور ہم کسی بھی سیٹ میں چار گیمز سے زیادہ نہیں ہارے تھے لیکن یہاں قدرے گھبرا رہے تھے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں ، ہم عام طور پر اس کے عادی نہیں ہیں۔ ادھر مارٹینا ہنگس نے اس جیت کا سہرا ثانیہ کے والد عمران مرزا کو دیا جنھوں نے میچ کے دوران انھیں چند نکات بتائے تھے ۔
یہ ثانیہ کے کریئر کا 25 واں ڈبلز خطاب ہے اور اب وہ ڈبلز میں انفرادی طور پر پہلا مقام حاصل کرنے سے صرف 145 پوائنٹس پیچھے ہیں ،رینکنگ میں ایک اور دو نمبر پر اٹلی کی سارا ایرانی اور روبرٹا وینسی مشترکہ طور پر موجود ہیں ۔ ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی کی خاص بات یہ ہے کہ جب سے انہوں نے جوڑی بنائی ہے انھیں اب تک ایک بھی سیٹ میں شکست نہیں ہوئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.