بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن (پجار) گرلز یونٹ کا ضلع چاغی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار

پیر 6 اپریل 2015 15:56

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن (پجار)دالبندین زون گرلز یونٹ کے اراکین یاسمین بلوچ اور نسرین سنگت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ضلع چاغی بالخصوص دالبندین میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دالنبدین میں انتظامیہ اور بالخصوص پولیس اپنی زمہ داریوں سے مکمل روگردانی کر رہی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

آہے روز کی چوری ڈکیتی سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کی امن وامان کو کنٹرول کرنے کی یہ حالت ہے کہ دن دیاڑے گرلز سکولز کی بچیاں سکول جاتے وقت اپنے آپ کو عدم تحفظ محسوس کرتی ہے۔پولیس حکام کو بار بار اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی کہ گرلز ہائی اسکول دالبندین اور گرلز ڈگری کالج دالبندین کے آس پاس صبح گھنٹی کے وقت اور چھٹی کے وقت اپنے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا کہا ہے مگر تاحال اس پرعمل درامد نہیں ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کے پولیس حکام عوام کو تحفظ دینے اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور بلخصوص سکول کے بچیوں کے حفاظت پر کوہی توجہ نہیں دے رہی ہے انہون نے کہا کے پولیس اسکول کے بچیوں کی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں وگرنہ بی ایس او (پجار) پولیس کے اس نارواسلوک کے خلاف راست اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :