پاکستان مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کا بھرپور دفاع کرے گا ،شاہ غلام قادر

پیر 6 اپریل 2015 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر مسلم لیگ ( ن ) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کا بھرپور دفاع کرے گا ۔ سعودی عرب نے پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہمیں بھی اس کی سلامتی اور بقاء کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

پیر کے روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں کردار ادا کیا اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ آج تک کسی بھی حکومت نے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے اتنی دلچسپی سے کام نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے سیاسی جماعتوں کو مسئلے کے حل کے لئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ہے میرپور ضمنی الیکشں میں شکست سے نقصان پی پی کو ہوا ۔

( ن ) لیگ کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر رہی مسلم لیگ ( ن ) آزاد کشمیر کے قائد ہیں اور مستقبل میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :