سی ڈی اے کے اعلی عہدیدار مالیاتی کرپشن میں ملوث

ابھی آڈٹ جاری ہے ، نام بتانا مشکل ہے ، ترجمان سی ڈی اے

پیر 6 اپریل 2015 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کے عہدیداران کروڑوں روپے کے کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی کرپشن میں عہدیداروں کے ملوث ہونے کے دعوؤں کے بعد سی ڈی اے کے منیجرز تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں ۔ حال ہی میں 10 لاکھ روپے بطور ریونیو ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن نے جمع کئے تھے تاہم سی ڈی اے کے ریونیو اکاؤنٹس میں اس کا ذکر تک بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

یہ رقم کھلی جگہیں کرائے پر دینے اور اشتہارات کی مد میں اکٹھی کی گئی ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس رقم کے علاوہ 6 لاکھ روپے کی رقم جو برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی مد میں اکٹھی کی گئی وہ بھی غائب ہے ۔ ایک عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اس کرپشن میں سی ڈی اے کے کچھ اعلی عہدیدار ملوث ہیں تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ دریں اثناء سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا ہے کہ یہ بتانا قبل ازوقت ہو گا کہ اس میں کون ملوث ہے کیونکہ اکاؤنٹس کا آڈٹ کا عمل ابھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :