باجوڑ ایجنسی، سکول کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید

پیر 6 اپریل 2015 15:23

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)باجوڑ ایجنسی کے علاقے بادان ماموند میں سکول کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگئے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے بادان ماموند میں بوائز اسکول کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر جانے والے لیویز فورس کے صوبیدار سلطان بخت شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیویز فورس کے ایک صوبیدار سلطان بخت لڑکوں کے ہائی سکول میں ڈیوٹی دینے جا رہے تھے کہ راستے میں نصب بم پھٹ گیادھماکے میں کسی کے زخمی ہونے یا سکول کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھر پاکستان میں دولتِ اسلامیہ کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بی بی سی کو کسی نامعلوم مقام سے فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کر لی ہے۔