سانحہ یوحنا آباد ، ہائیکورٹ کا حراست میں لیے گئے افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس رپورٹ پر عدم اطمینار کا اظہار

پیر 6 اپریل 2015 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینار کا اظہار کرتے ہوئے 8اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد پولیس نے 28افراد کو غیر قانونی حراست میں لے رکھا ہے۔

لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو پولیس سے بازیاب کرایا جائے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ 11افراد گھروں میں موجود ہیں اور باقی افراد کے بارے میں پولیس کو کوئی علم نہیں ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 8اپریل تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :