Live Updates

پارلیمنٹ میں شور مچانے والے خوفزدہ ہیں دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہو جائیگا ، عمران خان

پیر 6 اپریل 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شور مچانے والے خوفزدہ ہیں اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہو جائیگا ، ن لیگ کے ارکان نے ایوان میں واپس آنے پر جیسا استقبال کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں، سوا سال تک چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے، آواز نہ سننے پر سڑکوں پر آنا پڑا، جوڈیشل کمیشن کا قیام اصولی موقف تھا، تشکیل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ایوان میں واپس آنے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے جس طرح استقبال کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی پر شور مچانے والے کہ خوفزدہ ہیں کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

شور مچایا لیکن ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب تمام جماعتوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو شور کرنے والے بتائیں کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئے یا نہیں، شور مچانے والے خوفزدہ ہیں کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوا سال 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے اور جب آواز نہیں سنی گئی تو مجبورا ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا لیکن اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا ہونے پر ہم اسمبلیوں میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارا اصولی موقف تھا جس کی تشکیل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا ، عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت اب جوڈیشل کمیشن کے سامنے لے کر جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو آئندہ انتخابات صاف شفاف ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :