Live Updates

کوئی خیر مقدمی نعرہ لگا نہ تالی بجی،عمران خان ساڑھے سات ماہ بعد چپکے سے ایوان میں داخل

پیر 6 اپریل 2015 15:11

کوئی خیر مقدمی نعرہ لگا نہ تالی بجی،عمران خان ساڑھے سات ماہ بعد چپکے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کوئی خیر مقدمی نعریہ لگا نہ تالی بجی‘ عمران خان ساڑھے سات ماہ بعد چپکے سے ایوان میں داخل ہوئے اور اپنی نشست پر جا بیٹھے‘ (ن) لیگ کی رکن طاہرہ اورنگزیب اور سینیٹر چوہدری تنویر کا عمران خان کی نشست پر جا کر ان کا خیر مقدم‘ اعتزاز احسن‘ خورشید شاہ اور شیخ رشید نے بھی ایوان میں امد پر عمران خان کی نشست پر جا کر ان سے ہاتھ ملایا اور خوش آمدید کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے پندرہ منٹ قبل ہی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایوان میں پہنچ گئے وہ گیارہ بج کر تیس منٹ پر ایوان میں آئے اور سیدھے اپنی نشست پر چلے گئے ان کی ایوان میں آمد پر نہ کوئی نعرہ لگا نہ تالی اور ڈیسک بجا پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی‘ ڈاکٹر عارف علوی‘ شیریں مزاری و دیگر ارکان ان کے ہمراہ تھے سب سے پہلے (ن) لیگ کی مریم اورنگزیب اور جماعت اسلامی کی عائشہ سید نے ان کی نشست پر جا کر ان کا خیر مقدم کیا جس کے بعد (ن) لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر نے بھی عمران خان کے پاس جا کر ان سے ہاتھ ملایا اور حال احوال پوچھا بعد ازاں قائد حزب اختلاف سینٹ اعتزاز احسن اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ بھی ایوان میں آمد پر ایک ساتھ سیدھے عمران خان کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا دونوں رہنما تھوڑی دیر عمران خان سے بات چیت کرتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :