Live Updates

حکومت اپنے ارکان کو تحریک انصاف کیخلاف نعرے بازی سے روکے ‘خاموش رہنے کیلئے کہے ‘احتجا ج کرناہے تو اپنی حکومت کیخلاف کریں ‘میں نے خود سنا تھا اسحاق ڈار کوپی ٹی آئی کو ایوان میں آنے کی دعوت دی تھی‘ایوان میں اہم موضوع پر بحث ہو رہی ہے ‘ وزیر اعظم کو ایوان میں ہونا چاہیے خورشید شاہ کا بیان

پیر 6 اپریل 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپنے ارکان کو تحریک انصاف کیخلاف نعرے بازی سے روکے اور خاموش رہنے کیلئے کہے اور اگر احتجا ج کرناہے تو اپنی حکومت کیخلاف کریں کیونکہ انہوں نے خود سنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو خود ایوان میں آنے کی دعوت دی تھی ۔

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں خور شید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو ایوان میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ایوان میں اہم موضوع پر بحث ہونے جا رہی ہے اس لیے وزیراعظم نوازشریف کا ایوان میں ہونا لازمی ہے۔خورشید شاہ کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ا س وقت سری لنکا کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں اور ان کی میٹنگ ساڑھے تین بجے تک چلے گی لیکن وہ ایوان میں آئیں گے چاہے آج آئیں یا کل کیونکہ یہ اجلاس ابھی دو تین یا اس سے زیادہ دن جاری رہ سکتاہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے برادارنہ تعلق ہیں ،ہم حکومت کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں اس لیے ہم اس بات پر کوئی بحث نہیں کریں گے کہ وہ لیٹ کیوں آئے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ آپ وزیراعظم صاحب کو چار بجے بلالیں ہم انتظار کرلیں گے۔خور شید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی ارکان نے احتجاج کرناہے تو وہ حکومت کیخلاف کریں کیونکہ وہ حکومت کی دعوت پر ہی ایوان میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہیں کیے ،آپ نے کہاکہ جب تک ارکان انفرادی طور پر خود آکر استعفے نہیں دیں گے آپ قبول نہیں کریں گے ،یہ فیصلہ آپ کا نہایت ہی قابل تحسین ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ تحریک انصاف اس وقت قومی اسمبلی میں موجود ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ قانون کے مطابق کیا اس میں ان کا ذاتی کمال کوئی بھی نہیں ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات