حکومت کو پہلے بتانا چاہیے کہ وہ فوج بھیجنے کے حق میں ہے کہ نہیں،اعتزاز احسن

پیر 6 اپریل 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے حکومت کوپہلے بتابا چاہیے کہ وہ یمن میں فوج بھیجنے کے حق میں ہے کہ نہیں۔وہ پیر کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہاکہ پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کی ذمہ داری سنبھالنا خوش آئند ہے یہ سیاست کیلئے اچھا موڑ ہو گا۔ ہم تحریک انصاف کو اسمبلی میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مزید گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت اگر فوج بھیجنا چاہتی ہے تو ان کا مینڈیٹ کیا ہو گا اور حکومت کو اپنا موقف پہلے بتانا چاہیے کہ وہ یمن میں فوج بھیجنے کے حق میں ہے کہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :