آئی پی ایل انتظامیہ کو انڈین پرفارمنس رائٹ سوسائٹی نے لائسنس کے بغیر میوزک کے استعمال پر نوٹس بھیج دیا

پیر 6 اپریل 2015 13:51

آئی پی ایل انتظامیہ کو انڈین پرفارمنس رائٹ سوسائٹی نے لائسنس کے بغیر ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب انعقاد سے پہلے ہی تنازع کا شکار ،فنکاروں کی تنظیم نے بغیر اجازت گانے چلانے کے خلاف لیگل نوٹس منتظمین کو بھیج دیا، لائسنس کے بغیر میوزک کے استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں(آج) ہونے والی اس تقریب سے پہلے ہی انڈین پرفارمنس رائٹ سوسائٹی نے منتظمین کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظم میں مجموعی طور پر 3500 مصنفین، شاعر، موسیقار، پبلشر اور فلم پروڈیوسرز شامل ہیں، یہی تنظیم کسی بھی عوامی تقریب میں گانے وغیرہ بجانے یا پھر تحریری مواد استعمال کرنے کے حوالے سے لائسنس جاری کرتی ۔ تنظیم کے ریجنل ہیڈ اویشک باسو کا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل نے میوزک چلانے کا لائسنس ڈی این اے انٹرٹینمنٹ سے حاصل کیاہے لیکن عوامی مقامات پر میوزک کے لیے جو ضروری لائسنس ہوتا ہے وہ ہم سے نہیں لیا گیا ہے، اسی لیے ہمیں انھیں نوٹس بھیجنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :