ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی کے دباوٴ میں آکر نہیں کیا،جب تک فٹ ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شاہد آفریدی

پیر 6 اپریل 2015 13:48

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی کے دباوٴ میں آکر نہیں کیا،جب تک فٹ ہوں ٹی ٹوئنٹی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی کے دباوٴ میں آکر نہیں کیا۔ جب تک فٹ ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں بہتر کھیل پیش کریں گے، اور ورلڈ کپ کو یاد گار بنائیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

کسی کے کہنے یا دباوٴ میں آکر ایک روزہ کرکٹ سے علیحدہ نہیں ہوئے۔ انیس سال بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ جب تک کھیلوں گا پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ دو ہزار سولہ میں بہتر کھیل پیش کریں گیاور کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ کو یاد گار بنائیں۔