شاہد آفریدی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سائیکلسٹ بن گئے

پیر 6 اپریل 2015 13:48

شاہد آفریدی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سائیکلسٹ بن گئے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی سائیکلسٹ بن گئے ، اپنے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے کراچی میں سائیکل چلائی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پرشاہد خان آفریدی کے ہسپتال کی فنڈز ریزنگ کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں خود بھوم بھوم نے نہ صرف شرکت کی بلکہ سائکل بھی چلائی ، وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی آفریدی کے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی سائیکلنگ کے جوہر دکھائے، ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹس نے آفریدی کو ان کے ہسپتال کیلئے عطیات دیئے اس موقع پر شاہد آفریدی میڈیا سے سخت نالاں نظر آئے جس پر انہوں نے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :