آل راؤنڈر اظہر محمود کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے معمر ترین کھلاڑی بننے کے قریب

پیر 6 اپریل 2015 13:46

آل راؤنڈر اظہر محمود کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے معمر ترین کھلاڑی بننے کے ..

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء )سابق پاکستانی آل راؤنڈراظہر محمود انڈین پریمیئر لیگ میں کلکتہ نائیٹ رائیڈر کی نمائندگی کے وقت ایک منفرد اعزاز کے مالک بن جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اگر آئی پی ایل 2015ء میں 40سالہ اظہر محمود کو کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ان کی جانب سے کھیلنے والے معمر ترین کرکٹر بن جائیں گے ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کے پاس ہے جنہوں نے آخری مرتبہ 38سال اور 353دن کی عمر میں کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی ۔