شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کی سپیکر قومی اسمبلی سے چیمبر میں ملاقات، اراکین کے استعفوں بارے بات چیت

پیر 6 اپریل 2015 13:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق سے ان کے چیمبر میں جاکر ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں بارے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین استعفوں کی تصدیق پر پورے نہیں اترتے ، استعفے اپنی موت آپ مر چکے ہیں ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم تو استعفے دیئے ہی نہیں تو پھر تصدیق کس کی ہوتی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلی میں آگئی ہے وہ اب قومی اسمبلی کے رکن ہیں ۔