Live Updates

تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں آمد ، ارکان عمران خان سے نشست پر آکر ملتے رہے

پیر 6 اپریل 2015 13:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں آمد ، ارکان اسمبلی عمران خان کو ان کی نشست پر آکر ملتے رہے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کی ٹولیوں میں کھڑے ہوکر چہ مگوئیاں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں واپسی پر تمام اراکین بہت خوش نظر آئے ۔ عمران خان کی اسمبلی میں آمد کے موقع پر اراکین اسمبلی انہیں ان کی نشست پر جار کرملتے اور اسمبلی میں واپسی پر مبارکباد دیتے رہے تاہم اس دوران اراکین ٹولیوں کی شکل میں کھڑے ہوکر ایک دوسرے سے تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں آمد بارے چہ مگوئیاں کرتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات