Live Updates

اسلام آباد : ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی پی ٹی آئی اراکین سے متعلق عجیب تشبیہات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:09

اسلام آباد : ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی پی ٹی آئی اراکین سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے کیوں منظور نہیں کیے گئے. انہوں نے انتہائی عجیب تشبیہات دیتے ہوئے کہا کہ استعفے طلاق کی طرح ہوتے ہیں جب ایک بار دے دیا تو دے دیا.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین استعفے دینے کے بعد پارلیمنٹ کے لیے نامحرم ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کا پارلیمنٹ میں بیٹھنا ایوان کی توہین ہے. خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کسی بھی دو سیاسی جماعتوں میں مک مکا، مذاکرات یا میثاق کا ہو جانا آئین کو تبدیل نہیں کر سکتا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات