Live Updates

تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی سیاست کے لئے نیک شگون ہے،اعتزاز احسن

پیر 6 اپریل 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قائد حزب اختلاف سینٹ و پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلیوں میں واپس آنے کا فیصلہ سیاست کے لئے نیک شگون ہے۔ سیاسی قوتوں کو تمام تنازعات کا حل پارلیمنٹ میں ڈھونڈنا چاہئے۔ پی ٹی آئی کا پارلیمانی ذمہ داریاں سنبھالنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ یمن کے مسئلے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔

حکومت کو پارلیمنٹ کو بتانا ہو گا کے یمن میں فوج بھیجنے کے حق میں ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتائے کہ فوج بھیجنی ہے تو ہمارا مینڈیٹ کیا ہو گا۔ حکومت اس سے زیادہ کیا کرنا چاہتی ہے وہ بتائے گی تو یمن کے مسئلے پر بحث ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :