تھرپارکر، عذائی قلت ایک اور نومولود بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 6 اپریل 2015 12:58

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار ایک اور نومولود بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ رواں سال غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والا یہ اور نومولود سول ہسپتال مٹھی میں زندگی کی بازی ہار گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق غذائی قلت کے باعث رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے اور غذائی قلت کے شکار مزید 4 سے زائد بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :