اسلام آباد: ایک لاکھ 72 ہزار پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 12:50

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) :: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی سے جنگ لڑ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 72 ہزار پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے تئیں شروع کی اور اپنے ہی وسائل استعمال کرتے ہوئے یہ جنگ ابھی بھی جاری ہے. خواجہ آصف نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے. ان کا کہنا ہے کہ تاریخ اس بات کو یاد رکھے گی . اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مدد کے بغیر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :