یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سعودی عرب نے لڑاکااور بحری جہاز ، بری فوج مانگی ہے: وزیردفاع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 12:37

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سعودی عرب نے لڑاکااور بحری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یمن کی صورتحال خطے پر کئی لحاظ سے اثر انداز ہو سکتی ہے. جبکہ یمن سے پاکستانی محصورین کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے یمن سے محصورین کے انخلا کے لیے وزیر اعظم نے خود نگرانی کی جس کے تحت یمن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہو سکی.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محصورین کی واپسی میں مدد کرنے لیے سعودی عرب اور چین کے نہایت شکر گزار ہیں چین کے بحری جہاز کے ذریعے محصورین کو عدن سے جبوتی لایا گیا جبکہ سعودی عرب نے ہمیں اپنے نو فلائی زان میں پرواز کی اجازت دی تا کہ ہم اہنے پاکستانیوں ساتھیوں کو یمن سے نکال سکیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہت اچھا اور دوستانہ تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا سعودی عرب نے پاکستان سے مدد بھی طلب کی ہے جس میں لڑاکا طیارے اور بحری جہاز مانگے گئے ہیں.

پاکستان امن کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں. انہوں نے ترکی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان یمن کی صورتحال پر ایک جسے خیالات کی حامل ہے اور یمن کی صورتحال پر بات چیت اور اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں. پاکستان مسلم امہ کی یکجہتی کے لیے ہمیشہ ہی سے کوشاں رہا ہے.