صوابی،خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ،2جاں بحق ،3زخمی

پیر 6 اپریل 2015 11:39

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوابی کے علاقہ سوڈیر میں خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ سے خواجہ سرا سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رات گئے خواجہ سراوں کی ٹولی صوابی کے علاقے سوڈیر میں نجی تقریب کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ3 افراد زخمی ہوئے جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :