کوئٹہ ، پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج ، صوبائی مشیر کے گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں

پیر 6 اپریل 2015 11:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) کوئٹہ میں پانی قلت کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج ، صوبائی مشیر کے گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں جس کے نتیجے میں مظاہرین اور سیکیورٹی گارڈز میں شدید جھڑپ شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے خلاف متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

احتجاج کے دوران صوبائی مشیر کے صاحبزادے احتجاج ختم کرانے کیلئے موقع پر پہنچے تو ان کی سیکیورٹی پر معمور گارڈز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور صوبائی مشیر کے صاحبزادوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی تاہم بعد ازاں حالات پر قابو پالیا گیا ۔ مظاہرین نے صوبائی مشیر کے آنے اور مسائل کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا ۔