”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون “پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

پیر 6 اپریل 2015 11:22

”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون “پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ہالی وْڈ کی مشہور سیریز” فاسٹ اینڈ فیوریس “کی ساتویں فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 143 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

(جاری ہے)

ہالی وْڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکہ بھر کے سینما کیگھروں میں تہلکہ مچادیا۔اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے کیپٹن امریکہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔