اسلا م آباد : سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاوس آمد، وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 11:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ان کا استقبال کیا. یاد رہے کہ سر لنکن صدر کے منتخب ہوونے کے بعد یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے.

(جاری ہے)

سری لنکن صدر کی آمد پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر کے مابین ون آن ون ملاقات ہو گی جبکہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کی جائیں گی. وزیر اعظم سے ملاقات میں دو طرفہ امورپر بات چیت کی جائے گی. جبکہ وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے.

متعلقہ عنوان :