Live Updates

اسلام آباد : کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، عمران خان کے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، وفاقی وزیر عابد شیر علی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 10:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی پارلیمنٹ آمد پر وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شکر ہےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے تھے برا بھلا کہتے تھے وہ آج خود پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں اور یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے، جمہوریت کی فتح ہوئی ہے.

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اب جب پی ٹی آئی اراکین اجلاس میں شرکت لیے آ ہی گئے ہیں تو ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں. پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں ملک کی سالمیت کے فیصلے ہوتے ہیں دھرنوں یا میوزیکل ایوننگ کروا لینے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا. عمران خان کی پارلیمنٹ آمد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پارلیمنٹییر ئینز کا موقف جیت گیا ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات