امریکی صدر اپنے دور حکومت میں ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے،اوباما کا دوہ بھارت سے قبل پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر ناغیر معمولی اہمیت کا حامل تھا،ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے ،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندی بہتر ہو رہا ہے اورمستقبل میں مزید بہتری کی امید ہے،افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،کوشش ہے بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہوں،امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 5 اپریل 2015 23:58

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اپنے دور حکومت میں ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے، امریکی صدر کا دوہ بھارت سے قبل پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر ناغیر معمولی اہمیت کا حامل تھا،ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے ،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندی بہتر ہو رہا ہے اورمستقبلمیں مزید بہتری کی امید ہے۔

اتوار کو ٹیکساس میں ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی صدر کا دوہ بھارت سے قبل پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر ناغیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔

(جاری ہے)

گونرر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات اچھی رہی،گونر کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ٹیکساس کی ترقی میں یہاں رہنے والیپاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،جلیل عباس جیلانی نے گونرر ٹیکساس گریگ ایبٹ کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

انھوں نے کہاکہ امریکا میں بالعموم اور ٹیکساس میں بالخصوص پاکستانی جس طرح اپنا اثرورسوخ بڑھارہے ہیں مستقبل میں ان کانہ صرف سیاست میں اہم کردار ہوگا بلکہ وہ ایڈمنسٹریشن اور پاک امریکا ٹریڈ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت اچھی سطح پر ہیں جس کی وجہ سے معاشی،معاشرتی ،توانائی،سماجی سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مثبت قرار دیا ہے جوایک خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترین ہو گئے جبکہ بھارت سے بھی ہماری بھر پور کوشش ہے کہ تعلقات اچھے ہوں اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف تقریب حف برداری میں شرکت ایک جرت مندانہ اور مثبت اور قابل تحسین اقدام تھا ،اب ہم امید رکھتے ہیں بھارت کی جانب سے بھی اس کو اچھا جواب آئے گا۔

پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں اس وقت ہماری کوشش یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے جس طرح پاکستانی مصنوعات کو یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا موقع فراہم کیا ہے۔جلیل عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاگ جنگ کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندی بہتر ہو رہا ہے اور مستقل میں مزید بہتری کی امید ہے۔اس موقع پر ریاست ٹیکساس کے معروف تاجر امیر علی روپانی ،ارمان روپانی اور قونصل جنرل پاکستان افضل محمودگونرر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔