پی آئی کا طیارہ 134محصورین کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 23:21

پی آئی کا طیارہ 134محصورین کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء)پی آئی اے کا طیارہ محصورین کو لے کر یمن سے وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مسافروں کا ان کے اہل خانہ کی طرف سے پر تاتپاک استقبال کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 7006 یمن سے 134مسافروں کو لیکر وطن واپس پہنچ گئی ہے جن میں 130پاکستانی جبکہ 4غیر ملکی شامل ہیں ۔

غیر ملکیوں میں 2کینڈین جبکہ 2سوڈانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وطن واپس آنے والے مسافروں نے اپنے ہاتھ میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے آتے ہی ائر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔مسافروں کا استقبال کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سمیت دفترخارجہ اور او پی ایف کے حکام بھی ائر پورٹ پرموجود تھے۔ائر پورٹ پر موجود ہرشخص کی آنکھ میں خوشی کے آنسو تھے ،لوگ اپنے پیاروں سے آتے ہی گلے لگ گئے اور ان کا استقبال پھولوں کے ہار وں سے کیا ۔

وطن واپس پہنچنے والے مسافروں میں سے 87افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کی مسلسل کو شش کے بعدیہ پی آئی اے کی تیسری پرواز ہے جو پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچی ہے۔ابھی بھی 200پاکستانی یمن میں موجود ہیں جنہیں وطن واپس لایا جائے گا۔