Live Updates

120روز تک اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے بتائیں کہ اچانک اسمبلی درست کیسے ہو گئی،عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور قوم کا وقت ضائع کیا،الیکشن کمیشن کو مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیے،عوامی نیشنل پارٹی کی عمران خان کے پارلیمنٹ میں واپسی کے اعلان پر شدید تنقید

اتوار 5 اپریل 2015 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں واپسی کے اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 120روز تک اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے بتائیں کہ اچانک اسمبلی درست کیسے ہو گئی،عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور قوم کا وقت ضائع کیا،الیکشن کمیشن کو مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے رد عمل میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا وقت ضائع کیا، ایم این ایز کو کام سے روکا اور ووٹرز کے اعتماد کو دھوکا دیا،”بے وقوف لڑائی کے بعد ٹیبل پر بیٹھتے ہیں اور ہوشیار لڑائی سے پہلے“ جو کام پارلیمنٹ کا تھا وہ اسی کو کرنے دیا جاتا تو بہتر تھا، سب پارٹیاں الیکشن کمیشن کو مالی طور پر خود مختاری دینے کی طرف آئیں تا کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہ آئے۔ اے این پی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ یہ اسمبلی اچانک درست کیسے ہو گئی؟ تحریک انصاف کے جعلی لیڈر کل جعلی اسمبلی میں واپس آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات