ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر کا سپیکر سردار ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ ، یمن کی صورتحال کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر اتفاق،ایٹمی پروگرام پر معاہدے سے ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہوں گی ، دونوں رہنماؤں کی گفتگو
اتوار 5 اپریل 2015 22:22
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر کے درمیان ہونیوالے رابطے میں یمن کے بحران کا پرامن سیاسی حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی کی مجلس شوریٰ کے سپیکر علی لارے جانی نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا اور ان سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پید اہونیوالے کشیدہ حالات پر تبادلہ خیالات کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمن کی صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے اور ایسا حل نکالنا چاہیے جس سے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔(جاری ہے)
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں ممالک کو چاہیے کہ ناصرف خطے بلکہ یمن میں امن کے قیام کیلئے آپس میں رابطے قائم رکھیں ۔
ایرانی سپیکر نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہونیوالے معاہدے سے خطے میں استحقام پیدا ہوگا اور امت مسلمہ کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا ۔ ایرانی سپیکر نے کہا کہ یمن میں کشیدگی اور جنگ سے غیر مسلم قوتیں فائدہ اٹھائیں گی لہٰذا جنگ کی بجائے اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے اور یمن میں جنگ شروع کرنیوالوں کو افغانستان میں نیٹو فورسز اور سویت یونین کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے مد نظر رکھنا چاہیے ، یمن میں فوجی مداخلت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے ۔ پاکستان کی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہونیوالے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کے بعد ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہو جائیں گی ۔ ایرانی حکومت کے حکام کے مطابق پاکستان کی حکومت یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور پاکستان کی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ یمن میں امن سے امت مسلمہ کو فائدہ پہنچے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.