Live Updates

یمن کے معاملے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، استعفے دینے کے بعد تحریک انصاف کے پاس اسمبلیوں میں جانے کا اخلاقی جواز نہیں رہا، وزارت مذہبی امور کی طرف سے مدارس کو بھیجا گیا پرو فارما مسترد کرتے ہیں، مدارس صرف 2005 کے قانون کے تحت ہی رجسٹریشن کے پابند ہیں ، مدارس پر چھاپے مارنے اور ایجنسیوں کے ذریعے شرائط منوانے سے اطمینان کی کیفیت قائم نہیں کی جا سکتی، جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 اپریل 2015 21:49

یمن کے معاملے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، حرمین شریفین کی حفاظت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، وزارت مذہبی امور کی طرف مدارس کے حوالے سے جاری کردہ نئے پرفارما کو مسترد کرتے ہیں، تعلیمی ادارے ہیں جیلوں کی طرح نہ چلایا جائے، پرانے پرفارمے کو بحال رکھا جائے،21ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا، یمن کی صورتحال پر(کل)پیر کو بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہلے حکومت کا موقف آ جائے اس کے بعد ہم اپنی رائے دیں گے۔

وہ اتوار کو مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ادارے ہیں ادارے محترم ہوتے ہیں، تعلیمی اداروں اور فن کے درمیان فرق ہونا چاہیے، اگر کوئی فریق ان کی نظرمیں قانون سے تجاوز کر رہا ہے تو اس کی سزا اداروں کو دینا قطعاً معقول عمل نہیں، اس کا کوئی معقول جواز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم پر ہمارے جو تحفظات تھے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بات چیت جاری ہے، بہت جلد اس پر اتفاق ہو جائے گا، ہمارا موقف تھا کہ اس میں مذہب اور مسلک کا نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہم اپنا موقف عوام، حکومت اور اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، پہلے ہم حکومت کی بات سنیں گے، اصل حقائق کیا ہیں، حکومت اپنے ڈیکورم کے اندر رہ کر اسٹیبلشمنٹ اور دفتر خارجہ کے ساتھ خارجہ پالیسی کے اصولوں کے تناظر میں اسٹرٹیجک کے حوالے سے حکومت ہمیں کیا بریفنگ دینا چاہتی ہے، اس کے بعد ہم اپنی رائے دیں گے، فی الحال ہم یمن ،سعودی عرب کی صورتحال پر حکومت کا موقف سنیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے معلوم کیا جائے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے بھی تھے کہ نہیں، حالانکہ آئینی طور پر جو استعفیٰ دیتا ہے اس کا فوری طور پر منظور کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور کے حوالے سے سب جانتے تھے کہ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن لڑنے سے قبل اپنا پارٹی عہدہ چھوڑا تھا، کسی پر کوئی آئینی پابندی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی طرف نئے پرفارمے کو مسترد کرتے ہوئے 2005 اور 2010 والے پرانے پرفارمے پر عمل کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات