موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے تیسری قوت کو متعارف کرانا ضروری ہے،سندھ حکومت کے خلاف اگر سازش ہورہی ہے تو نااہل حکمران مجھے سازش کا زمہ دار قرار نہ دیں،آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحافیوں سے گفتگو
اتوار 5 اپریل 2015 19:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تیسری قوت کو متعارف کرانا ضروری ہے،کسی مرحلے پر میری ضرورت محسوس ہوئی تو کردار ادا کرونگا،سندھ حکومت کے خلاف اگر سازش ہورہی ہے تو صوبے کے5 کڑور سے زائد عوام سازش میں ملوث ہیں نااہل حکمران مجھے سازش کا زمہ دار قرار نہ دیں۔
وہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،ایک سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں موجودہ سال عام انتخابات نظر نہیں آرہے ہیں لیکن ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تبدیلی ضروری ہے،موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئی ہے سال 2008 میں جو خسارہ 36 ارب ڈالر تھا اب بڑھ کر76 ارب ڈالر ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ میری نوازشریف سے زاتی دشمنی نہیں ہے،اچھے کام کریں گے تو مجھے خوشی ہوگی تاہم غلط کام کئیے جائیں گے تو زبان بند نہیں کرونگا،ملک میں تبدیلی کے لئے پیر پگارا سمیت سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں فی الحال متحدہ مسلم لیگ یا کوئی اور سیاسی پلیٹ فارم نہیں بن رہا ہے،موجودہ حکمرانوں کو جانا چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.