Live Updates

تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین 7 ماہ بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اتوار 5 اپریل 2015 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین 7 ماہ بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے،مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے باوجود پارلیمنٹ لاجز سمیت بطور پارلیمنٹیرین سٹیٹس انجوائے کرتے رہے،سپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کیلئے بار بار بلوائے جانے کے باوجود کوئی نہ آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوارکو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا، اس طرح آج پیر سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، آٹھ ماہ قبل اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کرنے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اب تک پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمنٹیرین کیلئے مخصوص رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا اور نہ ہی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کیلئے بار بار طلبی کا کوئی جواب دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے فلور آف دی پارلیمنٹ پر کھڑے ہو کر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات