برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ”نائیکوپ“کا حصول مشکل ہو گیا،پاکستانی ایمبیسی و قونصلیٹ سے چھ ،چھ ماہ کی تاریخیں دی جانے لگیں،وزارت داخلہ اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 5 اپریل 2015 17:23

لندن/برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ”نائیکوپ“کا حصول مشکل ترین ہو گیا،پاکستانی ایمبیسی و قونصلیٹ سے چھ ،چھ ماہ کی تاریخیں دی جانے لگیں،وزارت داخلہ اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کو اربوں روپے زرمبادلہ بھجوانے والے دیارغیر میں مقیم پاکستانی قومی شناختی کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں،برمنگھم،بریڈ فورڈ، مانچسٹراور ہائی کمیشن میں تمام نادرا کے ضرور قواعد و ضوابط پورے کرنے کے باوجود انہیں قومی شناختی کے حصول کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جاتا ہے ، محتاط اندازے کے مطابق اس وقت ایک لاکھ کے لگ بھگ شہریوں کے شناختی کارڈز نادرا میں تیاری کے مراحل میں ہیں، اس حوالے سے مقیم پاکستانیوں نے بتایا کہ قومی شناختی کے عمل میں تاخیر کے باعث ان کے بیوی بچے پاکستان میں ضروری فیملی فنکشن میں نہیں پہنچ سکتے ہیں۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزارت داخلہ اور نادرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاسپورٹ کرائسز کو ختم کیا گیا تھا اسی طرح برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کے حصول کی اذیت سے چھٹکارا دلوایا جائے۔