Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 16:28

پاکستان تحریک انصاف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصا ف عمران خا ن کی زیرصدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمرا ن خان نے یمن کی صورتحال سے متعلق کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاور ت کی ،دوران اجلاس میں اکثریتی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کرے گی ۔اجلاس کے دوران کورکمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے یہی رائے دی کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات