وفاقی بجٹ کی تیاری، ٹیکس وصولی میں اضافے کا عندیہچ

اتوار 5 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسال میں مراعاتی ایس آر اوز کو ختم کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تاجر برادری، ایف بی آر اوراوور سیزچیمبر کیممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ضروری ہے۔اس لئے آئندہ دو سال میں مراعاتی ایس آر اوز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور اس جیسے دیگر ضروری ایس آر اوز کو جاری رکھا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر اور ان کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا چاہتی ہے۔اسحاق ڈار نیمزید بتایا کہ مشاورتی کونسل کی تجاویز کوبھی بجٹ کا حصہ بنایا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے مشاورت کیلئیمزیداجلاس بھی بلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :